گوہاٹی، 25 فروری (یو این آئی) ریلائنس انڈسٹریز کے چیئر مین مکیش امبانی نے اگلے پانچ سالوں میں آسام میں کمپنی کی سرمایہ کاری کو چار گنا کر کے 50 ہزار کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا مکیش امبانی نے کہا کہ ریلائنس پہلے ہی ریاست میں 12 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کر چکی ہے جو کہ ان کے 5 ہزار کروڑ روپے کے وعدے سے کہیں زیادہ ہے مکیش امبانی گوہاٹی میں ایڈوانٹیج آسام 2.0 سمٹ' سے خطاب کر رہے تھے۔
ریلائنس کی ترجیحات
کا ذکر کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ وہ آسام کو اے آئی کے لیے تیار کرنا چاہتے ہیں۔ آسام میں عالمی معیار کا کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر بنانے کے بعد ریلائنس اب یہاں کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر قائم کرے گی۔ انہوں نے کے لیے تیار ایج ڈیٹا سینٹر بنائے گی۔ ریلائنس ریٹیل بھی ریاست میں اپنے اسٹورز کی AI اعلان کیا کہ ریلائنس آسام میں تعداد 400 سے بڑھا کر 800 کرنے جارہی ہے۔ جس سے نوجوانوں کے لیے بلا واسطہ اور بلا واسطہ روز گار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔