the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 31 اکتوبر (یواین آئی) مکیش امبانی کے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے پٹرو کیمیکل کاروبار کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ عالمی وباکووڈ -19 کا اثر ضرورہا لیکن گروپ کی دیگر کمپنیوں نے تجارتی تجزیہ کاروں اور بازار کے پنڈتوں کے اندازوں کو مسترد کرتے ہوئے کاروباراور خالص منافع میں اضافہ حاصل کیا۔ آر آئی ایل نے جمعہ کو دیر رات 2020۔21 کی دوسری سہ ماہی کے نتائج میں 9،567 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا۔ اگرچہ یہ پچھلے سال کی اسی سہ ماہی سے 15 فیصد کم ہے لیکن مارکیٹ تجزیہ کاروں کے اندازوں سے کہیں بہتر ہے۔
بلومبرگ کے معروف تجزیہ کاروں کی رائے تھی کہ ریلائنس کا منافع لگ بھگ



9،017 رہے گا۔ اس کے برعکس کمپنی نے ایک بار پھر 10،000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا ، جو مستحکم منافع تھا۔ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں مجموعی خالص منافع 28 فیصد اضافے سے 10،602 کروڑ روپے ہوگیا۔
مکیش امبانی کے نئے کاروبارریلائنس ریٹیل اور جیو پلیٹ فارمز کی گزشتہ سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریز کی کنسولیڈیٹڈ آمدنی 27.2 فیصد اضافے سے 1،28،285 کروڑ روپے ہوگئی۔
دنیا بھر میں ایندھن اور خام تیل کے نرخوں کی مانگ میں ان حالات میں زبردست گراوٹ درج کی گئی تھی اس کا اثر ریلائنس کے تیل اور گیس کے کاروبار پر بھی پڑا۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر جون سہ ماہی کے مقابلہ ستمبر سہ ماہی کے لئے مجموعی خالص منافع میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.