ممبئی، 10 جنوری (یو این آئی) عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ریلائنس ، ایچ سی ایل ٹیک، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ٹاٹا موٹر ز سمیت چودہ بڑی کمپنیوں کی مضبوط کار کردگی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں لگاتار دوسرے دن بھی تیزی رہی۔
بی
ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 271.50 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 71,657.71 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) نفسی 73.85 پوائنٹس بڑھ کر 21,618.70 پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.23 فیصد بڑھ کر 37,490.53 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.35 فیصد بڑھ کر 43,972.73 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔