نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئي) صنعتکار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے ملک کے مختلف حصوں میں تیزي سے آکسیجن پہنچانے کے لئے 24 ٹینکروں کو بیرون ملک سے ہوائی جہاز کے ذریعہ درآمد
کیاہے۔
ریلائنس نے آکسیجن کی سپلائی کو مضبوط بنانے کے لئے سعودی عرب، جرمنی، بیلجیم، نیدرلینڈ اور تھائی لینڈ سے 24 آکسیجن ٹینکروں کی درآمد کی۔
اس سے ملک میں مائع آکسیجن کی مجموعی نقل و حمل کی صلاحیت میں 500 ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔