the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 26 اپریل(یو این آئی) ملک کی صنعتی دارالحکومت ممبئی میں کووڈ کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر ریلائنس فاونڈیشن نے مریضوں کو بہتر علاج دینے کے لئے اپنی مہم تیز کردی ہے فاونڈیشن نے ممبئی میں 875 کووڈ بستروں کا انتظام اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے ریلائنس فاونڈیشن نے کووڈ مریضوں کے علاج کیلئے جو نئے قدم اٹھائے ہیں، ان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے فاونڈیشن کی چیئرپرسن شریمتی نیتا امبانی نے کہا۔”ریلائنس فاونڈیشن ہمیشہ ملک کی خدمت میں سب سے آگے رہا ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ اس وبا کے خلاف جنگ میں ہم ہندوستان کا ساتھ دیں۔ مریضوں کو بہترین طبی خدمات فراہم کرکے، ہمارے ڈاکٹروں اور فرنٹ لائن اسٹاف نے اپنی انتھک کوششوں سے متعدد مریضوں کی جان بچانے میں مدد کی ہے۔ سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال ممبئی شہر میں



کووڈ مریضوں کیلئے کل 875 بستروں کا انتظام کرے گا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم گجرات، مہاراشٹر، دلی، مدھیہ پردیش، راجستھان، اترپردیش اور دمن، دیو اور ناگر حویلی کو 700 میٹرک ٹن آکسیجن روز مفت میں دستیاب کرا رہ ہیں۔ آکسیجن کا پروڈکشن اور بھی بڑھانے کی کوششوں کی جارہی ہیں۔ اس خراب دور میں ہندوستان اور ممبئی کی مدد کیلئے ہم عہد کے پابند ہیں، ایک ہندوستانی کے طور پر ہم سے جو بھی کچھ بھی بن پڑے گا، ہم کریں گے۔ کورونا ہارے گا انڈیا جیتے گا!“
خیال رہے کہ ممبئی میں ورلی واقع نیشنل سپورٹس کلب آف انڈیا میں کووڈ مریضوں کیلئے وقف 550 بستروں والی کووڈ یونٹ کو سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال یکم مئی سے سنبھال لے گا۔ یہاں 100 بستروں والا آئی سی یو بھی تیار کیا جارہا ہے۔ 15 مئی سے یہاں سنگین مریضوں کو داخلہ ملنے لگے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.