نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) ریلائنس برانڈز لمیٹڈ (آر بی ایل) جو صنعت کار مکیش امبانی کی کثیر شعبوں کی کاروباری کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی ذیلی کمپنی ہے، نے کھلونوں کی مارکیٹ میں اپنی گرفت مضبوط
کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اٹلی کی پلاسٹک لیگنو ایس پی اے کی ہندوستانی کھلونا بنانے والی کمپنی نے کاروبار میں 40 فیصد حصہ حاصل کر لیا ہے۔
اس کے لیے دونوں کمپنیوں نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔