دہلی، دہلی حکومت نے ہفتہ کو 10 سال پرانے ایک لاکھ سے ذیادہ ڈیزل گاڑیوں کا رجسٹریشن منسوخ کردیا، جس سے انکے مالکوں کے پاس یا تو اس میں الیکٹرک کٹ فٹ کرانے یا دیگر ریاستوں میں فروخت کا آپشن ہے-
عہدیداروں نے اسکی معلومات دی- دہلی ٹرانسپورٹ
ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں 15 سال سے زیادہ پرانی پٹرول گاڑیوں کا رجسٹریشن بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسی پرانی پٹرول گاڑیوں کی تعداد 43 لاکھ سے زیادہ بتائی جاتی ہے، جن میں 32 لاکھ دو پہیہ گاڑیاں اور 11 لاکھ کاریں شامل ہیں۔