نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے رواں مالی سال میں 41.25 لاکھ ٹیکس دہندگان کو 136962 کروڑ روپے کی رقم واپس دی ہے۔
بورڈ کی طرف سے بدھ کے روز بتایا گیا کہ اس سال یکم اپریل سے 24 نومبر تک
41.25 لاکھ سے زائد ٹیکس دہندگان کو 136962 کروڑ روپے واپس دیئے گئے ہیں۔
ان میں 3928067 انکم ٹیکس ریفنڈ کے معاملات میں 36028 کروڑ روپے واپس دیئے گئے ہيں۔
کمپنی ٹیکس کی ریٹرن 100934 کروڑ روپے کی تھی جو 196880 معاملوں میں واپس دی گئی ہے۔