ممبئی، 17 ستمبر (یو این آئی) غیر ملکی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر جمعہ کوابتدائی خریداری کے زورپر 59737.32 پوائنٹس کی اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد زیادہ قیمت پر ہوئی منافع بکنگ کے دباو میں سنسیکس گرنے کے باوجود 59 ہزار کے پارقائم رہنے میں کامیاب
رہا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 125.27 پوائنٹس گر کر 59015.89 پوائنٹس پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 44.35 پوائنٹس پھسل کر 17،585.15 پوائنٹس پر رہا۔
بڑی کمپنیوں کے برعکس، چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں منافع بکنگ کا دباو زیادہ رہا۔