ممبئی، 20 مئی (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹرز نےجمعہ کو اکاؤنٹنگ سال 2021-22 کے کی آر بی آئی کی بچت سے مرکزی حکومت کو 30307 کروڑ روپے دینے کی تجویز کو منظوری دی۔
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس کی صدارت میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں، ریزرو فنڈ فار
ایمرجنسی کرائسز ( سی آر بی ) کو 5.50 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آر بی آئی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے ’’بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مرکزی حکومت کو اکاؤنٹنگ سال 2021-22 کے لیے بچت سے 30307 کروڑ روپے مرکز ی حکومت کو دینے اور ریزرو فنڈ فار ایمرجنسی کرائسز (سی آر بی) کو 5.50 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔