: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/1اگسٹ(ایجنسی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے جلد ہی 20 روپے کا نیا نوٹ جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ مہاتما گاندھی (نئی) سیریز کے تحت جاری ہونے والے اس نوٹ پر گورنر شکتی کانت داس کے دستخط ہونگے- اس نوٹ کا رنگ موجودہ چلن میں چل رہے 20 روپے کے نوٹ سے الگ ہے-
نئے نوٹ کے سائز میں بھی بدلاؤ کیا گیا ہے- ریزرو بینک کے مطابق 20 روپے کا نیا نوٹ تھورا ہرا-پیلا رنگ کا ہوگا- نوٹ کے پچھے ملک کی ثقافتی ورثے کی عکاسی والی اجنتاایولرا کی غفاؤں کی تصویر ہے۔ ریزرو بینک نے صاف کیا کہ پہلے سے چلن میں 20 روپے کے موجودہ سبھی نوٹ لیگل ٹینڈر بنے رہیں گے-