ممبئی 05 دسمبر(یو این آئی)ریزروبینک آف انڈیا نے ڈیجیٹل لین دین کے لیے جمعرات کو پریپیڈ پیمنٹ انسٹرومینٹ (پی پی آئی) شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی بینک نے آج رواں
برس کی پانچویں دوماہی مالی پالیسی میں کہا ہے کہ پی پی آئی ڈیجیٹل لین دین کو رفتار دینے کے لیے جارہا ہے۔
پی پی آئی کا استعمال دس ہزار روپیے قیمت تک کا سامان اور سروس خریدنے کے لیے کیا جا سکے گا۔