نئی دہلی/4جنوری(ایجنسی) دو سل پہلے نوٹ بندی کے بعد جاری کیے گئے 2000 روپے کی کرنسی نوٹ کی چھپائی کم از کم سطح پر پہنچ گئی ہے، مالیاتی وزرات کے ایک سینئر اہلکار نے جمعہ کو یہ معلومات دی، نومبر 2016 میں نوٹ بندی کے بعد سرکار نے 2000 روپے کا نیا نوٹ جاری کیا تھا، سرکار نے 8 نومبر 2016 کو 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو چلن سے ہٹا دیا تھا،
اسکے بعد ریزور بینک نے 500 کے نئے نوٹ کے ساتھ 2000 روپے کا بھی نوٹ جاری کیا.
ایک اہلکار نے بتایا کہ ریزور بینک اور سرکار وقت وقت پر کرنسی کی چھپائی کی تعداد پر فیصلہ کرتے ہیں، اسکا فیصلہ چلن میں رقم کی موجودگی کے حساب سے کیا جاتا ہے، جس وقت 2000 کا نوٹ جاری کیا گیا تھا تبھی یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ دھیرے دھیرے اسکی چھپائی کو کم کیا جائے گا،