ممبئی، 13 دسمبر (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) کو روسی زبان میں ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔
اس کے بعد ممبئی پولیس نے چوکسی بڑھادی ہے اور
تمام سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر ہیں۔
عہدیدار نے جمعہ کو یہاں کہا کہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو کم کرنے کے لئے آربی آئی کے دفاتر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔