نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے معیشت میں اصلاحات کے لیے آر بی آئی کے تیار رہنے کا حوالہ دیتے ہوئے آج کہا کہ ہندوستان میں بے حد امکانات ہیں۔ معیشت ضرور تیز رفتار سے بڑھے گی اور اس کے لیے ہر کسی کو مل کر اور وقت پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر داس نے صنعتی تنظیم فکی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی معیشت کو 21 ویں صدی میں ابھرتی ہوئی
معاشی طاقت بننے کے امکانات اور مواقع کے مکمل استعمال کرنے کے لیے پالیسی جات ماحول بنائے گئے ہیں اور اس کے لیے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
انہوں نے معیشت کو رفتار دینے والے عوامل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نئے مواقع کو بھنانے کے لیے ہندوستان کے پاس بے حد امکانات ہیں۔ تعلیم میں انسانی وسائل اور صحت، پروڈکٹیوٹی، ایکسپورٹ، سیاحت اور فوڈ پروسیسنگ جیسے پانچ اہم عوامل ہیں جو قلیل مدت میں ہندوستان کی ترقی کو تیز رفتار دینے کے اہل ہیں۔