: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی/6ڈسمبر(ایجنسی) ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی ایم پی سی نے شرح سود میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی ہے۔ فی الحال ریپو ریٹ چھ فیصدی ہے جبکہ سی آر آر چار فیصدی برقرار ہے۔آر بی آئی کی اگلی کریڈٹ پالیسی میٹنگ چھ سات فروری کو ہوگی۔ تاہم رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اقتصادی ترقی کی شرح 5.7فیصد اور دوسری سہ ماہی میں 6.3 فیصد رہنے کے باوجود ریزرو بینک کو امید ہے کہ رواں مالی سال میں ترقی کی شرح 6.7 فیصد
رہے گی۔
رواں مالی سال کی پانچویں مالیاتی پالیسی جائزہ کے بعد آر بی آئی گورنر ارجت پٹیل نے آج کہا کہ حال میں مہنگائی کی شرح بڑھنے اور خریف موسم میں فصلوں کی پیداوار گھٹنے اور ربیع موسم میں بوائی کم رہنے سے اقتصادی ترقی کی شرح پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔ جبکہ حالیہ مہینوں میں قرض میں اضافہ اور سرکاری بینکوں میں دوبارہ سرمایہ ڈالنے کے حکومت کے فیصلے سے اس پر مثبت اثر پڑے گا۔ اس کے مدنظر مالیاتی پالیسی کمیٹی نے مالی سال 2-17-18 کے لئے ترقیاتی شرح کا ازسرنو اندازہ 6.7فیصد رکھا ہے۔