ممبئی، 08 مارچ (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر فیچر فون کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت متعارف کرائی ہے۔
آر بی آئی کے گورنر ڈاکٹر شکتی کانتا داس نے منگل کے روز "UPI123pay" کے نام سے اس سہولت کا افتتاح کیا جس کے تحت صارفین
تین مراحل کے اقدامات کے ذریعہ محفوظ طریقے سے ڈیجیٹل ادائیگی کر سکتے ہیں۔
اس سہولت کے ساتھ، ملک میں اسمارٹ فون اور فیچر فون استعمال کرنے والے صارفین ڈیجیٹل لین دین کی سہولت کے لحاظ سے برابر ہوجائیں گے اور اس سے ہندوستان میں ڈیجیٹل معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔