ممبئی، 20 اکتوبر (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پیمنٹ وسیٹلمنٹ سسٹم ایکٹ 2007 کے تحت پے ٹی ایم پیمنٹ بینک پر ایک کروڑ روپے اور سرحد پار پیسے ٹرانسفر کی خدمات فراہم کنندہ ویسٹرن یونین فنانشل سروسز انکارپوریشن پر 2778750 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
ریزرو بینک نے آج یہاں
جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کی طرف سے اتھارائزیشن کے حتمی سرٹیفکیٹ کے لیے دی گئی درخواست کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ فراہم کردہ معلومات حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔
اس کے بعد بینک کو نوٹس جاری کیا گیا اور اس پر پے ٹی ایم کا جواب موصول ہونے کے بعد اس پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔