ذرائع:
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانتا داس چہارشنبہ کو پبلک سیکٹر بینکوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای او) سے ملاقات کریں گے۔ اس میٹنگ میں ڈیپازٹ کی سست شرح نمو
اور قرضوں کی مسلسل بلند طلب جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آر بی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق، سال بہ سال کی بنیاد پر 10.2 فیصد کے مقابلے میں ڈپازٹس میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ قرض کی وصولی گزشتہ سال کے 6.5 فیصد کے مقابلے میں 17.9 فیصد تک بڑھ گئی۔