the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 27 اگست (یواین آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے سود کی شرحوں میں مزید کمی کرنے کے اشارے دیتے ہوئے آج کہا ہے کہ کورونا وبا سے معیشت کو بچانے کے لئے کئے گئے اقدامات کو جلدبازی میں نہیں ہٹایا جائے گا مسٹر داس نے ایک ورچول کانفرنس میں کہا کہ سود کی شرح میں کمی ہو یا پھر دیگر پالیسی اقدامات کئے جائیں ان کے پاس ابھی اقدامات کرنے کا متبادل ہے۔
اس ماہ کے پہلے ہفتے میں جاری مالیاتی پالیسی جائزہ میں ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے ریپو نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ اس سے قبل مرکزی بینک نے گذشتہ دو اجلاسوں میں پالیسی کی شرح میں 1.15 فیصد کمی کی تھی۔
مسٹر داس نے بتایا کہ وبا کی



روک تھام کے بعد معیشت کو مستحکم کرنےکے لئے احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر مرکزی بینک کی جانب سے اعلان کردہ امدادی اقدامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح یہ خیال نہیں کیا جانا چاہئے کہ آر بی آئی جلد ہی ان اقدامات کو واپس لے لے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کووڈ۔19 کی وبا اور دیگر پہلوؤں پر ایک مرتبہ واضح ہونے کے بعد آر بی آئی مہنگائی اور معاشی نمو کے بارے میں اپنی پیش گوئی کرنا شروع کردے گا۔
انہوں نے بتایا کہ مجموعی طورسے بینکاری کا شعبہ مستحکم ہے اور سرکاری شعبے کے بینکوں کا انضمام صحیح سمت میں اٹھایاگیا ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کا سائز اہم ہے لیکن کارکردگی اس سے زیادہ اہم ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.