ممبئی، 31 دسمبر (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بینکوں کے پرانے صارفین کی تفصیلات کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کے وائی سی رہنما خطوط میں نرمی کو 31 مارچ 2022 تک بڑھا دیا ہے۔
یہ فیصلہ کووڈ کی نئی قسم کی وجہ سے
بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے وقت صارفین اور بینک ملازمین کو پریشانیوں سے بچانے کے لیے لیا گیا ہے۔
آر بی آئی نے 25 فروری 2016 کو بینکوں کے لیے اپنے موجودہ صارفین کےکے وائی سی کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک جامع ہدایت نامہ جاری کیا تھا۔