: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/2اپریل(ایجنسی) آدھار کو ووٹر آئی ڈی کارڈ سے لنک کرانے کے معاملے میں مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ان دونوں کو لنک کے حق میں نہیں ہے- انہوں نے کہا کہ دونوں آئی ڈی کا استعمال الگ الگ سرویس کے لیے ہوتا ہے، ایسے میں انہیں لنک کرانے کی ضرورت نہیں ہے-
حالانکہ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بطور آئی ٹی وزیر یہ نہیں کہہ رہے ہیں یہ انکی ذاتی رائے ہے- پرساد نے کہا کہ حکومت لوگوں پر جاسوسی کے الزام کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں تھی، اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ہمارے مخالفین کہتے کہ مودی ہم پر نظر رکھ رہے ہیں، اور بہت کچھ--- میں ایسا نہیں کرنا چاہتا ہوں.