نئی دہلی،03جولائی (ایجنسی) الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے بدھ کو کہا کہ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں ہندوستانی کمپنیوں کی اہم حصہ داری ہے اور حکومت ملک کو الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانا چاہتی ہے۔
مسٹر پرساد نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں الیکٹرانک ہارڈ ویئر کی مینوفیکچرنگ گذشتہ چار برس میں دھائی
گنا ہوگئی ہے۔ یہ سنہ 2014۔15 میں 190366 کروڑ روپیے کی تھی جو 2018۔19 میں بڑھ کر 458006 کروڑ روپیے پر پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی کل ایل سی ٖڈی اور ایل ای ڈی مانگ کا 80 فیصد 38 ملکی کمپنیوں سے پورا ہوتا ہے۔ پانچ سال پہلے جب مسٹر مودی برسر اقتدار آئے تھے تو ملک میں دو موبائل مینو فیکچرنگ کمپنیاں تھیں جن کی تعداد بڑھ کر آج 268 پر پہنچ گئی ہے۔ اب ایل ای ڈی اور سولر لیمپ بھی ملک میں بن رہے ہیں۔