the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،9 اکتوبر(ذرائع) بھارت کی سب سے بڑی کمپنی ٹاٹا سنز کے اعزازی چیئرمین رتن ٹاٹا کی صحت ایک بار پھر سنگین ہو گئی ہے۔ معلومات کے مطابق انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں شریک کرایا گیا ہے۔ وہیں اس سے دو دن پہلے (7 اکتوبر) بھی انکی صحت بگڑنے کی اطلاع نیوز چینل میں نشر ہوئی تھی- تاہم اس معاملے میں انہوں نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی صحت کے بارے میں بتایا کہ وہ صحت مند ہیں۔
انہوں نے خود ان دعوؤں کی



تردید کی اور اپنے آئی سی یو میں داخل ہونے کے دعوؤں کو افواہ قرار دیا۔ اس دوران انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا - 'میں اپنی صحت کے بارے میں حال ہی میں پھیلائی جانے والی افواہوں سے واقف ہوں۔ میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہ دعوے بے بنیاد ہیں۔ میں اس وقت اپنی عمر اور صحت کی وجہ سے ضروری طبی معائنہ کروا رہا ہوں۔ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ عوام اور میڈیا غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.