: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 29 اگست (یو این آئی) حکومت نے اونم اور رکھشا بندھن کے موقع پرملک کے 33 کروڑ ایل پی جی صارفین کو تحفہ دیتے ہوئے فی سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کرنے اور 75 لاکھ نئے اجولا کنکشن جاری کرنے کا منگل کو اعلان کیا یہ فیصلہ یہاں وزیر اعظم نریندر
مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کی بہنوں کو تحفہ کے طور پر وزیر اعظم مسٹرمودی کا یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے۔