نئی دہلی/10اکتوبر(ایجنسی) اس مرتبہ تہواروں کے سیزن پر حکومت نے ریلوے کے 11.91لاکھ غیرگزیٹیڈ ملازمین کو 78دن کی تنخواہ کے برابر پروڈکٹیویٹی لنکڈ پر بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ قانون و انصاف کے مرکز ی وزیر روی شنکر پرساد نے کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بتاتے ہوئے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس برس ریلوے کے 11.91 لاکھ غیرگزیٹیڈ
ملازمین کو 78دن کی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مسٹر پرساد نے کہاکہ اس سے ریلوے پر 2044.31کروڑ روپے کا مالی بوجھ پڑے گا جبکہ ریلوے کے ہر ایک اہل ملازم کو 78دن کے بونس کے طورپر 17ہزار 951روپے ملیں گے۔ خیال رہے کہ ریلوے ہر برس اپنے غیرگزیٹیڈ ملازمین کو بونس دیتا ہے۔