the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 13مارچ (یواین آئی) حکومت نے ریلوے ٹکٹوں کی کالابازاری کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے ٹکٹ بکنگ ایجنٹوں کی تقرری نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مسافر اپنے موبائل فون، نجی کمپیوٹر سے یا پھر کامن سروس سنٹر سے ٹکٹ بک کراسکیں گے۔
وزیر ریلوے پیوش گوئل نے یہاں لوک سبھا میں عام بجٹ 2020-21کے تحت ریلوے کی وزارت کی مطالبات زر پر جمعرات کو ہوئی بحث کا جواب دینے کے دوران یہ اعلان کیا۔
مسٹر گوئل نے کہاکہ ریلوے ٹکٹوں کی کالابازاری پر لگام لگانے کے مقصد سے انہوں نے ایسے ایجنٹوں کے خلاف ایک باریکی سے جانچ پڑتال کے بعد یہ مہم شروع کی۔ ریلوے کے ’تتکال ٹکٹ‘ کو بک کرنے والے غیرقانونی سافٹ ویئروں کو پکڑا ہے اور دلالوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ سافٹ ویئر



فروخت کرنے والے 104لوگوں اور 5,300دلالوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 884وینڈروں کو بلیک لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔
ریلوے کے وزیر نے کہاکہ حکومت نے اس پورے گورکھ دھندے کے پیش نظر ایجنٹوں کی تقرری بند کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کل سب کے پاس اسمارٹ فون ہوتے ہیں۔ لوگ اپنے فون سے بکنگ کرسکتے ہیں۔حکومت کے کامن سروس سنٹروں سے بھی ٹکٹ بک کرایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گارنٹی والے ٹکٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور ایمانداری سے ٹکٹ خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ حال میں چلائی گئی مہم میں دس کروڑ روپے کے ایسے ٹکٹ منسوخ کئے گئے ہیں جو غیرقانونی سافٹ ویئر سے بنائے گئے تھے۔ لوگوں کا پیسہ بھی ڈوبا اور ٹکٹ بھی ہاتھ سے گیا۔ اس لئے لوگ غلط چکروں میں نہ آئیں اور ایمانداری سے ٹکٹ خریدیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.