نئی دہلی، 4 فروری (یو این آئی) ہوا بازی کمپنی انٹر گلوب ایوی ایشن لمیٹڈ (انڈی گو) نے اپنے شریک بانی اور پروموٹر راہل بھاٹیہ کو منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔
کمپنی نے جمعہ کو جاری اپنے بیان میں بتایاکہ انڈی گو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آج اپنی میٹنگ میں متفقہ طور پر اس کے
شریک بانی اور پروموٹر راہل بھاٹیہ کو فوری اثر سے کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی
انڈی گو کے چیئرمین نے کہاکہ یہ آنے والے سالوں میں کمپنی کو مزید مضبوط کرے گا۔
مسٹر بھاٹیہ کمپنی کے تمام پہلوؤں کی نگرانی کریں گے اور انتظامی ٹیم کی فعال طور پر قیادت کریں گے۔