امرتسر، 4 اپریل (یو این آئی) ہندوستان کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے اور 27 مارچ سے ہندوستان کی طرف سے ایئر ببل معاہدے کو ختم کرنے کے ساتھ قطر ایئر ویز کی ایئرلائن نے یکم اپریل سے امرتسر سے اپنی سروس دوبارہ شروع کر دی ہے ۔
ایئر لائن ایئر ببل
معاہدے کے تحت ہفتہ وار تین پروازیں چلا رہی تھی لیکن اس کی وجہ سے اس نے گزشتہ سال 18 دسمبر سے اچانک پروازیں معطل کر دیں ۔
فلائی امرتسر پہل نے دنیا کی سب سے بڑی ایئر لائن قطر ایئرویز کی طرف سے امرتسر اور دوحہ کے درمیان روزانہ کی براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا خیرمقدم کیا ہے ۔