نئی دہلی، 18مارچ(یو این آئی) امپلائمنٹ پروویڈنٹ فنڈآرگنائزیشن(ای پی ایف او)نے کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق اپنے دفاتر میں عوام کی آمد و رفت کو کم کرنے اور گھربیٹھے سہولت مہیاکرنے کی مہم شروع کی ہے۔
آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میرے تمام معزز کھاتہ داروں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی پوچھ تاچھ کے لئے دفتر میں نہ آئیں بلکہ فون نمبر 011-27371136پر کال کرکے یا
ro.delhicentral@epfindia.gov.inپر ای میل کریں یا 8595520478پر وا ٹس اپ کریں۔ ان پر
صارفین کے تمام مسائلکوحل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اپنی شکایت/ درخواست epfindia.gov.inپر یا epfigmsمیں بھی درج کراسکتے ہیں۔ انہیں اس کا جلد جواب دیا جائے گا۔ کسی بھی طرح کا دعوی جمع کرنے کے لئے دفتر آنے کی بجائے آن لائن دستیاب سہولت امنگ ایپ (UMANG APP) کا استعمال کریں۔
جاری ریلیز کے مطابق تمام شہری احتیاط برتیں گے تبھی کرونا کے خطرے سے نمٹاجاسکے گا۔ ہم سب مل کر کوشش کریں گے۔ آفس کے ملازمین کے لئے بھی ماسک اور سینٹائزر مہیا کرائے گئے ہیں۔ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔