حیدرآباد،9 مارچ (یو این آئی)عوامی شعبہ کے دو بینکس کی نجی کاری کے حالیہ بجٹ میں حکومت کے اعلان کے خلاف دوروزہ احتجاج کرنے اے آئی بی ای اے، اے آئی بی اوسی، این سی بی ای، آئی بی او اے، بی ای ایف آئی،آئی این بی ای ایف، آئی این بی او سی، این اوبی ڈبلیو،این او بی اوپر مشتمل یونائٹیڈفورم آف بینکس(یو ایف بی یوز)تلنگانہ یونٹ کی اپیل پر 15اور16مارچ کو
ہڑتال کی جائے گی۔
یو ایف بی یوز تلنگانہ یونٹ کے کنوینر آر سری رام نے بینک یونین کے دیگر لیڈروں کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نااہلی کے نام پر حالیہ بجٹ سیشن میں عوامی شعبہ کے دو بینکس کی نجی کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوامی شعبہ کے بینکس کو 2009-10میں 76,945 کروڑروپئے اور 2019-20 میں 1,74,336 کروڑروپئے کا بھاری منافع ہوا ہے۔