ممبئی، 26 مارچ (یو این آئی) امریکی ٹیرف پر غیر یقینی صورتحال کے درمیان اونچی قیمتوں پر بڑے پیمانے پر منافع وصولی کے دباؤ کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں افرا تفری کا ماحول رہا۔
شیئر ز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس گزشتہ
سات دنوں کے مسلسل 30 اضافے کے بعد 728.69 پوائنٹس یا 0.93 فیصد گر گیا اور 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطحسے نیچے 77,288.50 پوائنٹس پر آگیا۔
اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 181.80 پوائنٹس یا 0.77 فیصد کی کمی کے ساتھ 23486.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔