رانچی ، 6 فروری (یواین آْئی) جھارکھنڈ پردیش کانگریس نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ بینکوں کی ہو رہی مسلسل نجکاری کے سبب کسانوں پر آنے والے دنوں میں دوہری مار پڑے گی ۔
پارٹی کے ترجمان آلوک کمار دوبے نے یہاں کہا کہ جہاں ایک طرف پورے ملک میں کسان زرعی قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ،
تو دوسری طرف بینکوں کی مسلسل ہو رہی نجکاری سے بھی آنے والے وقت میں دوہری مار پڑے گی ۔
انہوں نے 51 سال پرانے اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جانب سے بینکوں کو قومیانے کے فیصلے کو پلٹنے کی کوشش کو سنگین سازش قرار دیا اور کہا کہ بینکوں کی نجکاری ملک کے کسانوں اور زراعت کے لئے خطرناک ثابت ہوگی۔