ممبئی، 10 فروری (یو این آئی) نجی کرپٹو کرنسی کے بارے میں، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعرات کو ایک بار پھر کہا کہ اس طرح کی کرنسی، معاشی اور مالیاتی استحکام کے لیے ’بڑا خطرہ‘ ہیں۔
مسٹر
داس نے مانیٹری پالیسی کے دو ماہانہ جائزے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئےکہا، ’ہماری پوزیشن بالکل واضح ہے۔
پرائیویٹ کریپٹو کرنسی، یا آپ انہیں جو بھی نام دیں، ہمارے وسیع معاشی استحکام اور مالیاتی استحکام ایک بڑا خطرہ ہیں‘۔