نئی دہلی/ پونے، 4 جنوری (یو این آئی) وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے پھولوں کی کاشت سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
مسٹرتومرنےانڈین انسٹی ٹیوٹ آف فلوریکلچر میں بنیادی ڈھانچے کی سہولت کے طور پر ’فیلڈ
آفس-کم-لیبارٹری بلڈنگ ‘ کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے پھولوں کی کاشت جیسا ویلیو ایڈیشن کرنا ہو گا، اسے زیادہ سے زیادہ کسانوں کو اپنانا چاہئے اور پروسیسنگ سے بھی جڑنا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ پھولوں کی ضرورت آج بھی ملکی روایات، مذہبی، سماجی، سیاسی وغیرہ پروگراموں میں ہے ۔