نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) مرکزی حکومت نے صحت اور موٹر (تھرڈ پارٹی) بیمہ یافتگان کو 15 مئی تک پریمیم کی ادائیگی کرنے کی اجازت دینے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
وزارت مالیات نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ اس سےے ان بیمہ یافتگان کو فائدہ ملے گا جن کی تجدید کووڈ۔ 19 لاک ڈاؤن کے دوران مقرر ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے رعایتی مدت کے دوران مسلسل کور اور بلارکاوٹ دعوؤں کی ادائیگی
یقینی ہوسکے گی۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیمہ یافتگان کو جن کی صحت اور موٹر گاڑیاں (تھرڈ پارٹی) بیمہ پالیسیاں 25 مارچ سے 3 مئی کے دوران تجدید کے لئے مقرر ہیں، انہیں 15 مئی کو یا اس سے پہلے اپنی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کرانے کے لئے پریمیم کی ادائیگی کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ اس سے ان بیمہ یافتگان کو فائدہ ہوگا جو کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے سبب پریمیم کی ادائیگی نہیں کر پا رہے ہیں۔