the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 8 جون (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مسلسل دوسرے مہینے پالیسی شرحوں میں اضافہ کیا ہے جس سے عام لوگوں کے لیے گھر، کار اور دیگر قرضوں کی قسطوں میں اضافہ ہو گا اور قرض مزید مہنگے ہوجائیں گے۔
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس کی صدارت میں ایم پی سی کی سہ روزہ میٹنگ کے بعد آج جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ متفقہ طور پر لیا گیا ہے۔ مہنگائی اور روس اور یوکرین کے درمیان جاری



جنگ نے عالمی بے یقینی میں اضافہ کیا ہے اور سپلائی چین کو بھی متاثر کیا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کا اثر ہندوستان پر بھی پڑا ہے۔داس نے کہا کہ کمیٹی نے ریپو ریٹ کو 50 بیسس پوائنٹس سے بڑھا کر 4.90 فیصد کر دیا ہے۔اسٹینڈ ڈپازٹ سہولت کی شرح میں بھی نصف فیصد اضافہ کر کے 4.65 فیصد اور مارجنل اسٹینڈنگ فیسیلٹی 5.15 فیصد کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمیٹی نے ترقی میں مدد دینے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے موافق موقف کو تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.