: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/15مئی(ایجنسی) نیرو مودی کے اسکینڈل کی وجہ سے سرخیوں میں انے والی پبلک سیکٹر کے دوسرے بڑے بینک پنجاب نیشنل بینک ( پی این بی) کو سال 2017-18 کی آخری سہ ماہی میں 13416.91 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
بینک نے آج بورڈ آف
ڈائریکٹرس کی میٹنگ کے بعد جاری مالیاتی اعداد و شمار میں کہا کہ سال 2016-17 کی آخری سہ ماہی میں اس نے 261.90 کروڑ روپے کا فائدہ حاصل کیا تھا۔ گزشتہ 31 مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں بینک کی کل آمدنی 12945.68 کروڑ روپے رہی جبکہ اس سے سابقہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ رقم 14989.33 کروڑ روپے رہی تھی۔