: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 25 مئی (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا ( آربی آئی) نے یکم جولائی 2024 سے تین سال کی مدت کے لیے آئی سی آئی سی آئی بینک کے پارٹ ٹائم چیئر مین کے طور پر مسٹرپی کے سنہا کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ آئی سی آئی سی آئی بینک نے اسٹاک مارکیٹ کو
مطلع کیا ہے کہ آربی آئی نے اپنے 24 مئی 2024 کے خط کے ذریعے پر دیپ کمار سنہا کو 1 جولائی 2024 سے تین سال کی مدت کے لیے بینک کے پارٹ ٹائم چیئر مین کے طور پر تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ مسٹر سنہا مسٹر جی سی چترویدی کی جگہ لیں گے ، جو 30 جون 2024 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔