نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے سرکاری ای۔ مارکٹ پلیس (جی ای ایم) کے دائرہ میں توسیع کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس میں پیداوار اور خدمات کو شامل کیا جانا چاہئے۔
مسٹر گوئل نے منگل کو یہاں جی ای ایم کے حکام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ نہ صرف تمام مرکز اور ریاستی حکومت کے دفاتر کے ساتھ ساتھ ان کے عوامی سیکٹر کی ضرورت کے لئے ون اسٹاپ
شاپ کے طورپر تیار ہونا چاہئے بلکہ چھوٹی صعنتوں کوکارکردگی کے مواقع بھی فراہم کرنے چاہئیں۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ فروخت کنندگان کا گروپ بنانے سے پورٹل کو محتاط رہنا چاہئے۔ انہوں نے زور دیکر کہاکہ خریداروں کے لئے انٹیگریٹڈ خریداری کے نظام کی سمت میں ریلوے ای۔خریداری نظام کے ساتھ جی ای ایم کا انٹیگریشن تیزی سے کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے سرکاری خزانہ میں کافی بچت ہوگی۔