نئی دہلی ، 4 ستمبر (یواین آئی ) امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر اس کی جانب سے تیار کی جانے والی کورونا ویکسین اگرآخری مرحلے کی انسانی آزمائش میں محفوظ اور موثر ثابت ہو تی ہے تو اگلے ماہ کے اواخر میں وہ سپلائی کے لئے پوری طرح تیار ہو گی ۔
فائزر نے کہا کہ اسے اکتوبر کے اواخر
تک پتہ چل جائے گا کہ جرمنی کی کمپنی بایو اینٹیک کے اشتراک سے تیار کی جانے والی کورونا ویکسین محفوظ اور موثر ہے یا نہیں۔
ا س نے کہا کہ جیسے ہی یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ اور موثر ہے ، وہ فوری طور پر اس کے ہنگامی استعمال کی منظوری کے لئے امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (یو ایس ایف ڈی اے) کو درخواست دی گی۔