نئی دہلی/22مئی(ایجنسی) پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے ایک مرتبہ پھر ملک میں ہلچل مچا رکھی ہے۔یہی وجہ ہے کہ پٹرولیم وزیر دھرمیندر منگل کو تیل کمپنیوں کے چیئر میں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔امید کی جا رہی ہے کہ اس میٹنگ میں پترول کی قیمتوں کوکم کرنے کو لیکر چرچا ہوگی۔اس میٹنگ کے بعد تیل کی قیمتوں میں راحت ملنے کے آثار بتائے جا رہے ہیں۔
text-align: start;">غور طلب ہے کہ کچے تیل کی مستحکم قیمتوں کے باوجود ہندستان میں ایندھن کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں۔پیر کو پترول اور ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ بڑھوتری کے بعد منگل کو بھی ان کی قیمتوں کا بڑھنا جاری رہا۔ملک کے مختلف ریاستوںمیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 34 پیسے تک کا اضافہ دیکھا گیا۔
پٹرول اور ڈیزل پر لگائے گئے 50 فیصدی سے زیادہ ٹیکس کا اثر اب اس کی قیمتوں پر بھی ںظر آنے لگا ہے۔