نئی دہلی،20نومبر(ایجنسی)بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہندوستانی بازار میں پٹرول اور اس کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔منگل کو دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے دن کمی درج کی گئی۔ دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 14پیسے اور کم ہوکر یکم اگست کے بعد سب سے کم 76.38روپے فی لیٹر رہ گئی۔جبکہ یکم اگست کو اس کی قیمت 76.31 روپے فی لیٹر بھی ۔اس دوران 4اکتوبر کو دہلی میں پٹرول کی قمیت 84روپے فی لیٹر کی ریکارڈ
سطح تک پہنچ گئی تھی۔اسی طرح ڈیزل 12پیسے گھٹ کر 71.27روپے فی لیٹر رہ گیا۔
ممبئی میں4اکتوبر کو پٹرو ل کی قیمت 91.34فی لیٹر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی تھی ،جو اب تقریباً 10روپے گرکر 81.90روپے فی لیٹر رہ گئی ہے۔یہاں ڈیزل 74.66روپے فی لیٹر ہے۔کولکاتہ میں دونوں ایندھنوں کی قیمتیں 78.33اور 73.13روپے فی لیٹر رہ گئی ہے۔چنئی میں یہ 79.31روپے اور 75.31 فی لیٹر پر ہے۔