نئی دہلی، 25 اگست (یواین آئی) پٹرول کی قیمتوں میں منگل کو مسلسل چھٹے دن بھی اضافہ ہوا جبکہ ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 25ویں دن مستحکم رہیں۔
ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے بتایا کہ قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمتیں گیارہ پیسے بڑھ کر 81.73 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ یہ 21 اکتوبر 2018 کے بعد سب سے اعلی ترین سطح پر ہے۔ کولکتہ اور ممبئی میں بھی اس کی قیمت 11-11 پیسے کے اضافے کے ساتھ بالترتیب 83.24 روپے اور 88.39 روپے فی لیٹر پہنچ گئیں۔
چنئی مں یہ نو پیسے کے اضافے کے ساتھ 84.73 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
ڈیزل کی قیمت دہلی میں 73.56 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ کولکتہ میں اس کی قیمت 77.06 روپے، چنئی میں 78.86 روپے پر اور ممبئی میں 80.11 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر برقرار ہے۔
ملک کے چار اہم شہروں میں پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں (روپے فی لیٹر میں) حسب ذیل رہیں:
مہانگر۔ڈیزل۔پٹرول
دہلی۔ 81.73 روپے۔ 73.56روپے
کولکتہ۔83.24 روپے ۔77.06روپے
ممبئی۔88.39 روپے ۔80.11روپے
چنئی۔84.73روپے۔78.86روپے