نئی دہلی" 11 ستمبر (ایجنسی) ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور مہاراشٹر میں پٹرول فی لیٹر 91 روپے سے زیادہ پر فروخت ہورہا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی تیل ڈسٹری بیوشن کمپنی انڈین آئل کے مطابق آج مہاراشٹر کے نانڈیز ضلع کے دو پٹرول پمپوں پر پٹرول کی قیمت 91.02روپے فی لیٹر رہی۔ دونوں جگہوں پر ڈیزل کی قیمت 78.94 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ۔ ان میں ایک پٹرول پمپ ضلع کے دھرم آباد اور دوسرا کورے گاوں میں ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">نانڈیز ضلع کے ہی کئی مقامات پر او رپربھنی ضلع کے کئی پٹرول پمپوں پر پٹرول 90روپے اور ڈیزل 78 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ بین الاقوامی بازارخام تیل کی قیمتوں کے مطابق ملک میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں لیکن چار ہفتہ میں ایک مرتبہ بھی ان کی قیمت نیچے نہیں آئی ہے۔ جب کہ اس دوران کئی موقع پر خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے میں مضبوطی بھی رہی ہے۔