نئی دہلی، 15 جولائی (ایجنسی) پٹرول کی قیمت پیر کے روز مسلسل تیسرے دن بڑھتی ہوئی ساڑھے سات مہینے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، جبکہ ڈیزل کی قیمت تیسرے دن مستحکم رہے۔
ملک کی سب سے بڑی
تیل مارکیٹنگ کمپنی، انڈین آئل کارپوریشن سے موصول ہوئی اطلاع کے مطابق آج دہلی میں پٹرول کی قیمت 13 پیسے بڑھ کر 73.21 روپے فی لٹر رہی جو 29 نومبر، 2018 کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل 66.24 روپے لیٹر پر مستحکم ہے۔