نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) پٹرول۔ ڈیزل کے داموں میں جمعہ کے روز مسلسل چھٹے دن بڑا اضافہ کیا گیا، جس سے قومی راجدھانی دلی میں پٹرول کی قیمت ساڑھے چار مہینے اور ڈیزل کی 19 مہینے سے زیادہ کی اعلی سطح پر پہنچ گئی۔
ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی میں پٹرول کی قیمت آج 57 پیسے بڑھ کر 74.57 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ یہ اس سال 23 جنوری کے بعد کی اس کی اعلی سطح ہے۔ ڈیزل بھی 59 پیسے مہنگا ہوکر 74.81 روپے فی لیٹ کے دام میں فروخت ہوا جو 8 نومبر 2018 کے بعد کی اس کی زیادہ خوردہ قیمت ہے۔ ان چھ دنوں میں پٹرول 3.30 روپے یعنی 4.64 فیصد
اور ڈیزل 3.42 روپے یعنی 4.93 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔
پٹرول کی قیمت ممبئی میں آج 55 پیسے بڑھ کر 81.53 روپے، چنئی میں 51 پیسے بڑھ کر 78.48 روپے اور کلکتہ میں 54 پیسے بڑھ کر 76.48 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کولکاتا میں 53 پیسے ہنگا ہوکر 68.70 روپے، ممبئی میں 56 پیسے مہنگا ہوکر 71.48 روپے اور چنئی میں 50 پیسے کے اضافے کے ساتھ 71.15 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (روپے فی لیٹر) اس طرح رہی:
میٹرو ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل
دہلی ------------ 74.57 ------- 72.81
کولکتہ --------- 76.48 ------- 68.70
ممبئی ------------- 81.53 ------- 71.48
چنئی ------------ 78.48 ------- 71.15