نئی دہلی، 12 ستمبر (ایجنسی) ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں میں بدھ کو چھ دن بعد بریک لگا۔ تیل فروخت کرنے والی کمپنیوں نے دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں کی۔
تیل فروخت کرنے والی کمپنیاں روزانہ کی بنیاد پر پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کرتی ہیں۔ اس سال 13 اگست کے بعد سے 29دن میں دونوں اہم ایندھنوں کی قیمت میں ایک بار بھی کمی نہیں ہوئی جب کہ اس دوران کئی مواقع پر خام تیل کی قیمت میں گراوٹ اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط رہاہے۔
18px; text-align: start;">انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق منگل کو مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ کے دو پٹرول پمپ پر پٹرول کی قیمت 91.02 روپے فی لیٹر رہی۔ دونوں مقامات پر ڈیزل 78.94 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ان میں ایک پٹرول پمپ ضلع کے دھرم آباد میں اور ایک کوریگاؤں میں ہے۔ ضلع ناندیڑ کے ساتھ بہت سے دوسرے مقامات پر اور ضلع پربھني میں بہت سے پٹرول پمپوں پر پٹرول 90 روپے اور ڈیزل 78 روپے فی لیٹر کے پار کرگیا۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.87 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ ممبئی میں پٹرول 88.26 روپے، کولکتہ میں 83.75 روپے اور چنئی میں 84.05 روپے فی لیٹر پربرقرار رہا۔ ڈیزل کی قیمت دہلی میں 72.97 روپے، ممبئی میں 77.47 روپے، کولکتہ میں 75.82 روپے اور چنئی میں 77.13 روپے فی لیٹر رہی۔