نئی دہلی،21 مئی (ذرائع) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پٹرول اور ڈیزل پر عائد مرکزی ایکسائز ڈیوٹی میں کافی کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔
اس اقدام سے دو ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ مرکز کے اس اقدام سے
پٹرول کی قیمتوں میں 9.5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کی کمی ہو گی۔
"ہم پیٹرول پر 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی کم کر رہے ہیں۔ اس سے پیٹرول کی قیمت میں 9.5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کی کمی ہو جائے گی۔