نئی دہلی، 9 نومبر(یواین آئی) عالمی وباکووڈ ۔19 دنیا کے متعدد مما لک میں پھر سے زور پکڑنے اورلاک ڈاؤن دوبارہ لگانے سے تیل کی مانگ میں کمی کے خدشات کے درمیان گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی
قیمتوں میں پیر کے روز لگاتار 38 ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
گھریلو مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں آخری تخفیف 2 اکتوبر کو کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 86 دنوں سے مستحکم ہے۔